دبئی اور شارجہ کی مارکیٹس میں آم کی قیمت 4 درہم سے بھی کم

متحدہ عرب امارات کے شہر بالخصوص دبئی اور شارجہ کی مارکیٹوں میں ہر طرف آم ہی آم نظر آنے لگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی اور شارجہ کی مارکیٹوں میں مختلف ممالک سے آئے آموں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ صارفین نئی کھیپ کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آموں کی قیمت تقریباً 4 درہم فی کلو سے شروع ہورہی ہے جبکہ اس سے اوپر اور انتہائی مہنگے غیر ملکی آم بھی مارکیٹوں میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں اس مرتبہ بھی پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ان کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے بھی انہیں بڑی تعداد میں خریدا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں موسم گرما کا یہ مقبول پھل اس مرتبہ کچھ مہنگا ملنے کا امکان ہے۔ دکانداروں نے تقسیم کاروں، شپنگ اور اسٹوریج کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں