دبئی(شوبزڈیسک)نجی کمپنی نے دبئی میں بالی وڈسٹارشاہ رخ خان کے نام سے ایک نیا پریمیم بزنس ٹاور بنانے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کا اعلان گرینڈ حیات ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس میں نجی کمپنی گروپ کے چیئرمین رضوان ساجن اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے شرکت کی۔
55 منزلہ یہ کمرشل ٹاور شیخ زاید روڈ پر تعمیر کیا جائیگا، جو دبئی کے نمایاں کاروباری مراکز میں سے ایک ہونے کی توقع ہے۔ ٹاور میں 40 سے زائد عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں اسکائی پول، ہیلی پیڈ، والیٹ سروس اور خصوصی کاروباری لاؤنج شامل ہیں۔
منصوبہ برج خلیفہ اور دبئی ایئرپورٹ سے قریبی فاصلے پر واقع ہوگا۔ کمپنی اپنے 1 فیصد ماہانہ ادائیگی کے پلان کے تحت اس منصوبے کی پیشکش کریگی۔کمپنی اب تک 40 منصوبے شروع کر چکی ہے جن میں سے 18 تکمیل پا چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا پروجیکٹ دبئی میں جدید اور پریمیم طرزِ تعمیر میں اضافہ کریگا۔

