قاہرہ(ایجنسیاں)دریائے نیل میں دو کروز جہازوں کے تصادم کے دوران 47 سالہ اطالوی خاتون اسکول ٹیچر ڈینیز روگیری ہلاک ہوگئیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے نکلی تھیں، تاہم یہ حادثہ پیش آ گیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جس جہاز پر وہ سوار تھیں وہ ایک دیگر سیاحتی جہاز سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے وقت روگیری اپنی کیبن میں گر گئیں اور پھیپھڑوں کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث فوری طبی امداد کے باوجود انہیں زندہ نہیں رکھا جا سکا۔
حادثے کے دوران متعدد مسافر دریا میں گر گئے اور جہاز کے 4 کیبین تباہ ہو گئیں۔ جہازوں کے درمیان تصادم سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی مسافر زخمی ہوئے۔

