دل ہمارا پاکستان: جشنِ آزادی کی تقریبات کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا:بشری بلال

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)جشنِ آزادی 2025 کا رنگ، جوش اور والہانہ پن ایک نئی بلندی پر پہنچنے والا ہے کیونکہ ’’دل ہمارا پاکستان‘‘کے نام سے منعقد ہونے والا پروگرام عوامی پذیرائی اور محبت سے سرشار ہو چکا ہے۔ اس خصوصی پروگرام کو پذیرائی بخشنے اور اُسے عوام تک پہنچانے پر’’جنگ نیوز کینیڈا‘‘کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منتظمین نے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابلِ فراموش جشن ہوگا۔
اسی سلسلہ میں میڈیا بریفنگ کیلئے شاہد ستار اور بشریٰ بلال نے کنگز بلیارڈ لاؤنج میںتقریب کااہتمام کیاتھا۔مذکورہ تقریب میں میڈیا کے پیشہ ور افراد، معزز شخصیات، اہم میڈیا پارٹنرز اور سخی اسپانسرز کے ایک متنوع اور بااثر گروپ نے شرکت کی۔بشریٰ بلال نے تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

شرکاء نے 17 اگست کو اوطاق بینکوئٹ میں ہونے والیممکنہ یوم آزادی کی تقریب کے بارے میں سوالات پوچھے۔بشری بلال نے بتایاکہ یہ تقریب یوم آزادی منانے کیلئے سال کی عظیم الشان تقریب ہونےجارہی ہے۔داخلے کیلئے ٹکٹ اور ٹیبل دستیاب ہیں،جس کیلئے شاہد ستار سے رابطہ کریں بذریعہ ای-ٹرانسفر [dildillakistancanada@gmail.com] ڈسکاؤنٹ حاصل کریں اور 350 ڈالر میں ٹیبل محفوظ کریں۔

جشن آزادی کی یہ یادگار تقریب 17 اگست کو اوطاق بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوگی جس میں شاہد ستار اور بشریٰ بلال کی میزبانی کے فرائض انجام دینگے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ نہ صرف موسیقی، تقاریر اور قومی جذبے سے بھرپور مظاہر ہونگے بلکہ مزید سرپرائزز، مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گی جو شرکاء کو حیران کر دیں گی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ’’اپنی فیملی، دوستوں اور ساتھیوں کو ساتھ لائیے، اور اس جشنِ آزادی پر سبز و سفید رنگ میں پورے شہر کو رنگ دیجئے۔ یہ تقریب صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ یادوں سے سجی خوبصورت داستان ہوگی!‘‘ٹکٹوں کی فروخت زور و شور سے جاری ہے اور نشستیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔
شاہد ستار
416-471-8372
905-320-2273
تازہ ترین اعلانات، سرپرائزز اور مزید معلومات کیلئےہماری آفیشل فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔دل ہمارا پاکستان – Facebook

اپنا تبصرہ لکھیں