دلیر مہندی اداکار بن گئے، ویلکم ٹو دی جنگل سے کیریئر شروع کرینگے

بھارتی گلوکار، گیت نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر دلیر مہندی جلد اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کرنے کو تیار ہیں۔ وہ اکشے کمار کی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں کام کرینگے۔

انہوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ فلم میں کام کرنے کی یہ پہلی پیشکش نہیں۔

دلیر مہندی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس سے بھی زیادہ دلچسپ انکشاف یہ کیا کہ انہیں 1998 کی کاجول کی فلم کچھ کھٹی کچھ میٹھی میں کرادار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

ان دنوں انکا گایا ہوا گانا کڈیاں شہر دیاں، بہت مشہور ہوا تھا، اس وقت انھیں یہ رول آفر ہوا تھا۔

دلیر مہندی نے کہا مجھے یاد ہے کہ میری پروڈیوسر سے بات تھی اور میں نے فلم کے ہیرو سے زیادہ معاوضہ طلب کرلیا تھا۔

انکے مطابق اس سلسلے میں پندرہ بیس منٹ کی ان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اس فلم میں کام نہیں کرنا۔

میرے تمام دوستوں نے مجھ پر زور دیا کہ یہ بڑی پروڈکشن اور اچھی مووی ہے لیکن میں نے کہا میرا ابھی گلوکاری کا کام ہے میں اس پر فوکس کر رہا ہوں ابھی کافی وقت ہے، فلم تو ہوتی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں