دنیا کی سب سے مہنگی شادی کا اعزاز ایک بھارتی کے پاس لیکن وہ امبانی نہیں

اگر آپ سمجھتے ہیں کی ایشیا کے امیرترین بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بھارت میں اب تک کی سب سے مہنگی شادی ہے تو آپ غلط ہیں۔

جی ہاں گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی شادی کا اعزاز بھارتی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت لکشمی نواس متل کی بیٹی ونیشا متل کی شادی کو حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانیز کی شادی کی طرح شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادی سمجھاجاتا ہے، جس میں 110 ملین ڈالر خرچ کئے گئے تھے۔

تاہم ایسا نہیں ہے گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق لکشمی نواس متل کی بیٹی ونیشا متل کی 6 روزہ شادی کی تقریبات میں گلوکارہ کائلی مینوگ کی پرفارمنس پیش کی گئی تھی، جس نے مبینہ طور پر 30 منٹ کے شو کے لیے 3 لاکھ 30 ہزار ڈالرز معاوضہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان، جوہی چاولہ، رانی مکھرجی، سیف علی خان اور ایشوریا رائے نے بھی پرفارم کیا تھا۔

گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق 2004 میں ہونے والی ونیشا متل اور انویسٹمنٹ بینکر امیت بھاٹیہ کی شادی دنیا کی سب سے مہنگی ترین شادی تھی جس کی تقریبات میں 55 ملین ڈالرز خرچ کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں