دنیا کی طویل القامت اور پست قد خاتون کی پہلی ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بھارت سے تعلق رکھنے والی دنیا کی پست قد خاتون جیوتی اور ترکیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی قد آور خاتون رومیسہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارتے اور چائے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جیوتی کو دیکھ کر رومیسہ نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، جواب میں جیوتی نے بھی رومیسہ کو حسین کہا۔دنیا کی طویل القامت خاتون رومیسہ کا قد 215.16 سینٹی میٹر (7 فٹ 0.7 انچ) ہے۔
اپنے طویل قد کی وجہ سے انہیں چلنے میں دشواری ہوتی ہے اس لئے وہ وہیل چیئر کی مدد لیتی ہیں جبکہ دنیا کی سب سے پست خاتون جیوتی کا قد 62.8 سینٹی میٹر ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون اور سب سے لمبی خاتون رومیسہ آج پہلی بار ملاقات کر رہی ہیں۔اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے کافی لائیکس اور ویوز مل رہے ہیں۔