دورہ پاکستان کیلئےسری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) دورہ پاکستان کیلئےسری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔13 رکنی دستے کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت ٹیم انتظامیہ کے 5 عہدیدار شامل ہیں۔

اسکواڈ کے بقیہ 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔