دوسراون ڈے : نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ

ہیملٹن(سپورٹس ڈیسک)دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی۔اس میچ میں پاکستان کے 7 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور میں بھی داخل نہ ہوسکے اور میچ میں پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کیچ آؤٹ ہو گئے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 73 رنز فہیم اشرف نے بنائے جبکہ نسیم شاہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں