دھڑے بندی نہیں پارٹی متحد ہے، تین چار لوگوں نے ادھم مچایا ہوا ہے، شبلی فراز

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ دھڑے بندی نہیں ہے، پارٹی متحد ہے۔ تین چار لوگ ہیں جنہوں نے ادھم مچایا ہوا ہے۔

پارٹی کی کورکمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلنری ایکشن پر بات ہوئی ہے۔ اب ڈسپلن پر سجھوتہ نہیں کارروائی ہوگی۔

دریں اثنا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی۔ ہمارے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پُرامن جماعت ہے، ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے خلاف پلانٹڈ پروپیگنڈا شروع کیا گیا، جمہوریت پر یقین رکھنے والی قوتیں ایک پلیٹ پر اکٹھی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں