دہشتگرد صیہونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا:پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دہشتگرد صیہونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کو اس حملے میں امریکا کی مدد شامل تھی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ پروجیکٹائل میں 7 کلوگرام کا وارہیڈ استعمال کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کا بدلہ شدید ہوگا، مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے بدلہ لیں گے۔

ایرانی فوج نے کہا کہ دہشتگرد صہیونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔

علم میں رہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

ایران نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا جبکہ ایران میں بدلے کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں