دی ٹرسٹ سکول آرگنائزیشن کے زیراہتمام الحمرا ہال میں طلبا کے درمیان آرٹ مقابلہ

سکائی ایجوکیشن سکول سسٹم کی دو طلبا قرأۃالعین اور مائل وحید نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی

سکولوں کے طلبا کی بہترین پینٹنگ پرسرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)دی ٹرسٹ سکول آرگنائزیشن کے زیر اہتمام الحرا ء آرٹ گیلری میں مختلف سکولوں کے طلبا کے درمیان دلچسپ آرٹ مقابلہ ہوا ۔ جس میں کثیر تعداد میں تمام سکولوں کے طلبا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبا نے بہترین پینٹنگ بنا کر اساتذہ اور معزز مہمانوں کے دل جیت لئے۔

آرٹ کا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ سکائی ایجوکیشن سکول سسٹم کی دو طلبا قرأۃالعین اور مائل وحید نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی جن کو مہمان خصوصی نے سرٹیفکیٹ دیئے۔

اس موقع پر سکائی ایجوکیشن سسٹم کے سی ای او محمد یوسف اور پرنسپل عبید الرحمان نے مہمان خصوصی اور دی ٹرسٹ سکول آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے ایونٹ سے طلبا میں جوش و خروش پیدا ہوتا ہے ایسے ایونٹ ہونے چاہیے جس سے طلبا میں آگے بڑھنے کی تگ و دو جاری رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں