پہلی مورگن ریچ نیشنل جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 263کھلاڑی شرکت کرینگے
لاہور: پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی مورگن ریچ نیشنل جونئیر اوپن سکواش چیمپین شپ کا آج سے پنجاب سکواش کمپلیکس میں آغاز ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے 263 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے وی پی ایڈمن محمد منصور اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مامون خان نے سپانسر ادارے مورگن ریچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیمپئن شپ کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ ایونٹ میں انڈر 13،انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جس میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے بھی انٹریز موصول ہوئی ہیں۔چیمپئن شپ کی انعامی رقم دس لاکھ روپے ہے ۔

اس موقع پر سپانسر ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران شیخ نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوۓ کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلۓ مستقل بنیادوں پر ایونٹس کرواۓ جائیں گے، پی ایس اے کے تعاون سے گجرات میں سکواش کورٹ کی تعمیر بھی جلد شروع کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سکواش میں حکمرانی کی ہے ہم اوورسیز پاکستانی اپنےوطن کا دوبارہ سکواش میں عروج دیکھنا چاہتے ہیں مصر کے کھلاڑی اس کھیل میں آگے بڑھ رہےہیں ہم دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام کیوں حاصل نہیں کر سکتے یہی وہ ٹرننگ پوائنٹ ہےجس پر ہم اوورسیز پاکستانیوں نے سکواش کے کھیل میں وطن عزیز کی خدمت کا عزم کیا ہے انشاءاللہ یہ سلسلہ مستقل جاری رہے گا.
دیار غیر میں بسنے والوں سے بڑا پاکستانی کوئی نہیں جو پاکستان کو اپنے دل میں لۓ پھرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کھلاڑیوں کی تربیت،کوچز کی فراہمی سمیت تمام مسائل کے حل کیلۓ ہماری کمپنی اور اوورسیز پاکستانی حاضر ہیں ہماری اولین ترجیح اپنا وطن ہے۔ ڈاکٹر کامران کا کہنا تھا پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جس کا ثبوت سہیل عدنان، حمزہ خان اور نور زمان کی حالیہ کامیابیاں ہیں بہت جلد ہم سکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے۔

