ذیابیطس آگاہی پرچم کشائی تقریب 9 نومبر کو برامپٹن سٹی ہال میں ہوگی:سونیا سدھو

برامپٹن (نمائندہ خصوصی)برامپٹن ساؤتھ سے رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو کی جانب سے سالانہ ذیابیطس پرچم کشائی تقریب 9نومبرکوبرامپٹن سٹی ہال میں منعقدکی جائیگی اورتقریب کیلئے دوپہر 12:30 بجے تا 1:30 بجے (ای ٹی)جبکہ آمد کا وقت 12:00 بجے دوپہرمقررکیاگیاہے.

تقریب میں ذیابیطس سے متعلق تحقیق، آگاہی اور بہتر علاج کی فراہمی کیلئےکیے گئے اقدامات کو اُجاگر کیاجائیگا۔ اس موقع پر نیشنل فریم ورک فار ڈایابیٹس اور بل C-237 پر پیش رفت پر روشنی ڈالی جائیگی۔ حالیہ فارما کیئر قانون سازی کو بھی ذیابیطس سے متاثرہ 3.5 ملین کینیڈین شہریوں کیلئےایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔

سونیا سدھو نے کہا کہ”ذیابیطس صرف ایک بیماری نہیں، بلکہ ایک قومی چیلنج ہے۔ ہمیں اجتماعی کوششوں سے آگاہی، روک تھام اور علاج کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہونگے۔ میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ برامپٹن ساؤتھ اس جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔”

اس تقریب میں منتخب نمائندے، سماجی رہنما اور قومی تنظیموں کے نمائندے شرکت کرینگے۔ میڈیا نمائندگان کوبھی تقریب کی کوریج کیلئے بلایاگیا ہے کہ ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی کے پیغام کو عام کریں۔

تقریب کے بارے مزید معلومات یا میڈیا کوریج کیلئےان نمبرزپر رابطہ کیاجاسکتا ہے.
📞 905-846-0076
📞 343-961-1861

اپنا تبصرہ لکھیں