رائزنگ اسٹار ایشیا کپ — پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر تاریخی، یکطرفہ فتح

پاکستان شاہینز نے 8 وکٹوں سے حریف کو روند ڈالا، معاذ صداقت کی طوفانی 79 رنز کی اننگز

دوحا (اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بدترین 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا مضبوط کم بیک ظاہر کر دیا۔ پاکستان نے 137 رنز کا ہدف محض 14ویں اوور میں حاصل کر کے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ — دونوں کمزوریاں بے نقاب کر دیں۔

پاکستان شاہینز کا طوفانی آغاز ، معاذ صداقت بھارتی باؤلرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے.پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے ٹی ٹوئنٹی اسٹائل کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 79 رنز پر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ انہوں نے4 شاندار چھکے،7 دلکش چوکےلگاکرمیدان کے چاروں کونوں میں جادو جگایا۔

محمد نعیم 14 اور یاسر خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فائق 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے سویاش شرما اور یش ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت اے کی بیٹنگ لائن دوبارہ ایکسپوز ہوئی اور پوری ٹیم 136 پر ڈھیرہوگئی.بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور بھی پورے نہ کھیل سکی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر 136 پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ویبھو سوریا ونشی نے28گیندوں پر 45 رنز ،نامن داہر نے 35 رنزبنائے جبکہ دیگر بیٹرز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔

پاکستانی باؤلرشاہد عزیز سب پر بھاری نظرآئے،پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے شاندار کمبی نیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد عزیز نے 3 وکٹوں کے عوض صرف 24 رنزدئیے.معاذ صداقت نے 2 وکٹیں،سعد مسعود نے 2 وکٹیں حاصل کیں.صفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال نے بالترتیب 1، 1 وکٹ حاصل کی.

بھارتی بیٹرز نہ اسپن کو کھیل سکے، نہ پیس کو سمجھ سکے۔اسپورٹس مین اسپرٹ پر ایک بار پھرسوال اٹھ گئے.میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جس پر شائقین اور تجزیہ کاروں نے سخت ردِعمل دیا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق”بھارت کی سینئر ٹیم کی طرح ایمرجنگ ٹیم نے بھی سیاست کو کھیل میں شامل کر دیا، جس سے اسپورٹس مین شپ متاثر ہوئی۔”

پاکستان شاہینز کی یہ یکطرفہ فتح نہ صرف ایشیا کپ میں ان کی پوزیشن مضبوط کرتی ہے بلکہ بھارت اے اسکواڈ کی کمزوریوں پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی فٹنس، فارم اور فائٹنگ اسپرٹ نے آنے والے بڑے ٹورنامنٹس کیلئے واضح پیغام دے دیا ہے کہ مستقبل ان کا ہے۔