راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائیگا۔
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں اور سہ فریقی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دینے کی کوشش کرینگے اور مڈل آرڈر میں بہتر پرفارمنس کیلئے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں توازن قائم کرینگے۔
ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور سری لنکا کے کپتان شناکا بھی موجود تھے۔ سلمان علی آغا نے قومی شائقین کرکٹ کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائیگی اور موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ سیریز میں حصہ لیا جائیگا۔

