راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی میں والد کے قل کی دعا کے دوران جھگڑے میں ایک بیٹے کو قتل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں پیش آیا۔
جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا، اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

