راولپنڈی:چیمپئنز ٹی 20 کپ آج سے شروع ہوگا:ٹرافی کی رونمائی

پی سی بی کے تحت چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا آج سے پنڈی میں آغاز ہو رہا ہے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چیمپئنز ٹی 20 کپ کا آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک روز قبل ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ ٹیموں کے تمام کپتانوں اور مینٹورز نے فوٹو شوٹ کرایا۔

ایونٹ 7 سے 25 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہے۔ روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز میچ لائنز اور مارخوز کے درمیان میچ سے ہوگا اور اسی روز دوسرا مقابلہ اسٹالینز اور پینتھرز کے درمیان ہوگا۔

اسٹالینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں۔ مارخور کی کمان افتخار احمد کے ہاتھ میں ہے۔ ڈولفنز کے کپتان فہیم اشرف ہیں۔ لائنز امام الحق کی کپتانی میں کھیلیں گے جب کہ شاداب خان کو پنتھرز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر مینٹورز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ون ڈے کپ کی طرح چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

وقار یونس نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن ون ڈے کپ میں کافی ٹیلنٹ سامنے آیا۔ نئے کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹی 20کپ سے مواقع دیے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ سے ماڈرن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی ملیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کافی تبدیلیاں آ گئی ہیں۔ بھارت نے گھر پر تین صفر سے شکست کھائی لیکن آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ غیر یقینی ہر ٹیم کے ساتھ ہوتی ہے صرف پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں