ترک صدررجب طیب اردوان نے فلسطین سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تصاویر کو سنسر کرنے کو ڈیجیٹل فاشزم قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا کہ فلسطینی متاثرین کی تصاویر کو سنسر کرنا ڈیجیٹل فاشزم ہے فلسطینی شہدا کی تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سنسر کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ڈیجیٹل فاشزم کا سامنا ہے جو آزادی کے بھیس میں ہے ڈیجیٹل فاشزم اسی طرح جاری رہا تو فوری طور پر ان پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
ترک صدر نے اسرائیل کو خون کا پیاسہ اور نسل کشی کا نیٹ ورک بھی قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کیلئے کھڑا رہے گا۔