رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کاحملہ ، 11 اہلکار شہید

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں