رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ، لاکھوں فرزندان اسلام مکہ مکرمہ پہنچ گئے جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ کرنے سمیت دیگر عبادات میں مشغول ہیں.ماہ صیام کے دوسرے جمعہ کے روز جہاں لاکھوں مسلمان بیرون ممالک سے مسجد الحرام پہنچے ہیں وہیں اندرون ملک سے بھی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام پہنچ گئی .
زائرین کیلئے نئے توسعی منصوبےبھی کھول دیا گیا ہے،مسجد الحرام کی چھت پر گلف گاڑیوں کے ذریعے طواف کعبہ اور صفا مروہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے زائرین عمرہ کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاری اور دیگر عبادات میں مشغول رہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی بخشش کی دعاوں سمیت دیگر مناجات مانگتے رہے.

