روس میں7.8شدت کاشدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی/ماسکو (رائٹرز)روس کے شہر پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے جھٹکے پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی اور گرد و نواح میں شدت سے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر ہوائی نے زلزلے کے بعد فوری طور پر سونامی ایڈوائزری جاری کی اور شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔

روس کے مقامی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ہنگامی ٹیمیں اور ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں