روس کا یوکرین کی دو بندرگاہوں پر حملہ، ایک زخمی

کیف/یوکرین (ایجنسیاں)روس نے یوکرین کی دو بندرگاہوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ یوکرین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا، جس پر ترکی کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔

یوکرین کے نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ روسی حملوں کا مقصد یوکرین کی سویلین، لاجسٹکس اور تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا ہے اور روس منظم طریقے سے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہا ہے۔