روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم بڑی آن لائن ریٹیلر کمپنی WildBerries کے دفتر میں بدھ کو فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی سرکاری حکام کے مطابق کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ بظاہر فائرنگ کا یہ واقعہ کمپنی کے اندرونی معاملات اور مستقبل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے سخت تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔
کمپنی کی بانی اور زیادہ شیئر کی مالک تاتینیا باکلچک اور ان کے ناراض شوہر ولاڈیسلاوو، جو کمپنی کے حصص کے ایک چھوٹے حصے کے مالک ہیں نے ایک دوسرے پر اس واقعے کا الزام لگایا ہے۔
تاتینیا باکلچک کا کہنا ہے کہ ولاڈیسلاوو سمیت ایک گروپ کے دفتر پہنچنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔