روسی ایٹمی میزائل کے استعمال کرنے کی دھمکی پرجرمنی نے579 بنکر تیارکرلئے

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق روس کی جانب سے ایٹمی میزائل کے استعمال کرنے کی دھمکی پر جرمنی نے بنکر تیار کرنے شروع کردیئےہیں اور579 حفاظتی بنکر تیار کرلئے ہیں جس میں 4800 افراد پناہ لے سکتے ہیں.

یوکرین میں جنگ بڑھ رہی ہے اور روس نے یوکرین پر ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل سے بمباری کی ہے، جرمن وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے بنکروں کی فہرست تیار کر رہی ہے جو شہریوں کو ہنگامی پناہ گاہ فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت ان کی بازیابی میں آسانی ان ہنگامی پناہ گاہوں کیلئے ایک ڈیجیٹل گائیڈ تیار کرنے اور اسے ایک نئی فون ایپلی کیشن کے ذریعے دستیاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو جلد ہی شروع کی جائے گی.

جرمنی استعمال کیلئے تیار ہنگامی پناہ گاہوں اور بنکروں کی کمی کا شکار ہے بون میں فیڈرل پراپرٹی ایجنسی کے ایک تجزیے کے مطابق، فی الحال جرمنی میں استعمال کیلئےعوامی پناہ گاہیں ناکافی ہیں. جرمن ویب سائٹ ڈبلیو ڈی آر کے مطابق، زیادہ تر پرانے بنکرز اور سرنگیں فضائی تحفظ کے مقاصد کیلئےدوسری جنگ عظیم کے زمانے کی ہیں تاہم، زیادہ تر عوامی پناہ گاہیں کثیر المقاصد سہولیات کے طور پر نئی تعمیر کی گئی ہیں جیسے کہ زیر زمین پارکنگ لاٹس یا ٹرین اسٹیشن جو جنگ کے بعد قائم کیے گئے تھے اور اس طرح سے لیس تھے کہ انہیں بحران کی صورت میں رہائشیوں کیلئےپناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکے.

جہاں تک پناہ گاہوں کا تعلق ہے جو سرکاری طور پر شہری دفاع کیلئے مختص کیے گئے ہیں . وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک ایپ کیلئےتیار کی جانے والی پناہ گاہوں کی فہرست میں زیر زمین ٹرین اسٹیشن اور پارکنگ لاٹس کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتیں اور نجی املاک بھی شامل ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کو اپنے گھروں میں تہہ خانوں اور گیراجوں میں حفاظتی پناہ گاہیں قائم کرنے کی ترغیب دی جائے گی. ایپ کے لانچ کیلئےکسی مخصوص ٹائم ٹیبل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ بڑا ہے اور اس میں کچھ وقت لگے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں