رومانیہ صدارتی انتخابات: یورپی یونین کے حمایت یافتہ نیکوشور دان کامیاب

بخارسٹ(نیٹ نیوز)رومانیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں یورپی یونین کے حامی امیدوار نیکوشور دان نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، یورپ نواز پالیسیوں کے علمبردار اور اصلاحاتی ایجنڈے کے داعی اس امیدوار نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے صدارتی دوڑ جیت لی۔

نومنتخب صدر نے اپنی فتح کے بعد خطاب میں کہا”رومانیہ کی عوام نے ترقی، استحکام اور یورپی اقدار کے ساتھ وابستگی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے اور جمہوری اصولوں پر کاربند رہیں گے۔”

نیکوشور دان بخارسٹ کے موجودہ میئر اور یورپی یونین کے حامی اصلاح پسند رہنما ہیں۔صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 53.6 فیصد ووٹ حاصل کرکے دائیں بازو کے قوم پرست امیدوار جارج سیمیون کو شکست دی ۔

نیکوشور دان کی فتح کو یورپی یونین اور نیٹو کیلئے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے بدعنوانی کیخلاف جنگ یورپی اتحاد کیساتھ مضبوط تعلقات اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

ان کے حریف، جارج سیمیون، ایک قوم پرست رہنما اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی تھے، جنہوں نے روس نواز پالیسیوں کی حمایت کی تھی۔نیکوشور دان کی صدارت رومانیہ کیلئےیورپی اقدار اور جمہوری اصولوں کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار جارج سیمیون کو شکست ہوئی ہے۔جارج سیمیون نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں نکوسر ڈین پر چار لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔اس سے پہلے ایگزٹ پولز نے بھی نکوسر ڈین کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔

یورپی یونین کی قیادت نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رومانیہ کے عوام کو مبارکباد دی اور نومنتخب صدر کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔اس انتخابی عمل کو ملکی اور بین الاقوامی مبصرین نے شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے، جو کہ رومانیہ میں جمہوریت کے استحکام کی ایک بڑی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں