نیویارک (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے ۔ بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر جوش لٹل کی گیند ان کے بازو پر لگی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ خود روہت شرما کا کہنا ہے کہ بازو میں ہلکا سا درد ضرور ہوا تھا لیکن اب یہ مکمل طور پر ٹھیک ہے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days