ریاض(بیورورپورٹ) ریاض ائیرپورٹ پر پیش آنے والایہ واقعہ میرے لیے نہایت افسوسناک اور پریشان کن تھا۔ فلائناس کے کاؤنٹر پر موجود عملے نے بتایا کہ ہماری پرواز روانہ نہیں ہو رہی، مگر جب کاؤنٹر پر پہنچے تو مقررہ وقت سے پہلے ہی کاؤنٹر بند کر دیا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے دور سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹر بند ہو چکا ہے، حالانکہ اسے یہ معلوم بھی نہیں تھا کہ ہم اسی پرواز کے مسافر ہیں۔
بعد ازاں بتایا گیا کہ پرواز روانہ ہو چکی ہے، لیکن جب میں آگے بڑھی تو جہاز اب بھی موجود تھا اور بورڈنگ جاری تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کے افراد نے سخت رویہ اختیار کیا اور جسمانی طور پر مجھے روکنے کی کوشش کی۔ ہمارے پاسپورٹ بھی کچھ دیر کیلئے ہم سے لے لیے گئے اور پرواز اڑ جانے کے بعد واپس کیے گئے۔
اس واقعے کے باعث ہمیں مالی نقصان اٹھانا پڑا اور شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید افسوس اس بات کا ہے کہ متعلقہ حکام نے فوری طور پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ غلطی کاؤنٹر کی تھی۔ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مسافروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

