سعودی عرب کے ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکہ اور اسکی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملکر کام کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
ٹیلی فونک گفتگو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ اگلے چار برسوں میں 600 سو بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھائے گا.

