ریاض (بیورورپورٹ)امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں موجود امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سفارتخانے کے مطابق امریکی شہری کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد سعودی عرب سے روانہ ہو جائیں۔
امریکی سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ریاض، جدہ اور دمام کے ایئرپورٹس بدستور فعال ہیں۔سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے وارننگ سسٹم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

