ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے

ریاض(بیورورپورٹ)سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مقررہ رہائشی خدمات فراہم نہ کرنے پر دو عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔وزارت کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی معیار کے مطابق فراہمی میں ناکامی پر یہ کارروائی کی گئی۔

وزارت حج و عمرہ نے پہلے بھی 1800 عمرہ خدمات کمپنیوں کی سروسز معطل کر چکی ہے اور عمرہ زائرین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔