سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے پہلے سٹی میٹرو ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا اس موقعہ پر کابینہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ ریاض میٹرو پروجیکٹ ایک عظیم منصوبہ ہے.
دارالحکومت ریاض میں میٹرولائن پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کابینہ کے اراکین کی موجودگی میں افتتاح کیا ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ اسٹیشنز کی تعداد 85 ہے.
جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں 2012 میں سعودی کابینہ نے ریاض میں ٹریفک کے رش کوکنٹرول کرنے کے لیے میٹرو منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا گیا تھا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بج عبدالعزیز کی جانب سے افتتاح کے بعد ملکی اور غیر ملکیوں کو یکم دسمبر سے ریاض میٹرو سے سفر شروع کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ حکام کا کہنا یے کہ اس سے ٹریفک کے ازدحام میں بھی کمی واقع ہوگی.