ریاض(بیورورپورٹ)سعودی محکمہ جوازات (General Directorate of Passports) نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزوں پر موجود ان غیرملکیوں کو جو اپنی ویزا مدت مکمل کر چکے ہیں، مملکت سے روانگی کیلئے ایک ماہ کی توسیع دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی اور انتظامی آسانی کو مدنظر رکھنا ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ نیا قانون یکم محرم 1447ھ بمطابق 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
توسیع ابشر پلیٹ فارم پر مہیا کی گئی “توکلنا سروس” کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔درخواست دہندہ کو مقررہ فیس اور جرمانہ جمع کروانا ہوگا۔توسیع کی منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر بغیر کسی اضافی سزا یا بلیک لسٹ کے، وطن واپسی ممکن ہوگی۔یہ سہولت صرف وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئےہے جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں۔
“تمام اہل افراد فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ بغیر کسی قانونی پیچیدگی کے اپنے ممالک کو واپس جا سکیں۔ یہ ایک محدود مدت کی ریلیف ہے۔”محکمہ جوازات نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت کا مقصد قانونی طریقہ کار کو فروغ دینا اور غیرقانونی قیام کے مسائل سے بچاؤ ہے۔
مزید معلومات اور درخواست کیلئے ابشر پلیٹ فارم ملاحظہ کریں یا قریبی جوازات آفس سے رابطہ کریں۔

