پالیکیلے (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر ختم ہوگیا ہے، کیونکہ سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد کینگروز سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
2021ء کی عالمی چیمپئن ٹیم کا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنا زمبابوے کے باقی میچز میں شکست پر منحصر تھا، تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
اس فیصلے کے بعد زمبابوے 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی، جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں اور ایک میچ باقی ہے، جس کے جیتنے پر بھی وہ مجموعی طور پر صرف چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔

