زیارت کا ضلعی افسر بیٹے سمیت اغواء، مسلح افراد نے سرکاری گاڑی جلا دی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — مسلح افراد نے زیارت کے ضلعی افسر کو ان کے بیٹے سمیت اغواء کر لیا اور سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللّٰہ درانی نے بتایا کہ ضلعی افسر اپنے بیٹے کے ساتھ سیاحتی مقام زیزری گئے تھے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغواء کر لیا۔ ملزمان نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کے بعد ضلعی افسر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کیلئےسرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلح افراد نے موقع پر ضلعی افسر کی سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں