لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئن خواجہ ذکاء الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کے داماد اور پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن توقیر ڈار کے مطابق خواجہ ذکاء الدین روم، اٹلی میں ہونے والے 1960 کے اولمپکس کے طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔
خواجہ ذکاء الدین کے انتقال پر پاکستان ہاکی کے حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کی نماز کے بعد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کے فیز فور، ایچ بلاک کی ڈبل ایچ مسجد میں ادا کی جائیگی۔
خواجہ ذکاء الدین 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر، مشرقی پنجاب، بھارت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1958 سے 1966 تک 56 بین الاقوامی ہاکی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
چند روز قبل خواجہ ذکاء الدین کی 91ویں سالگرہ ان کی رہائش گاہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں منائی گئی تھی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن منظور الحسن سینئر نے انہیں گلدستہ پیش کیا تھا۔

