مسز مہر خان کونہایت اہم وائٹ سوان ایوارڈسے نوازاگیاہے.یہ ایوارڈانہیں ایچ ایس ایچ پرنس ماریک،کاسپرسکی کے ہاتھوں ہاوس آف لارڈزمیں دیا گیا.اس شاندار موقع پرمسز مہر خان کاخاندان بھی موجود تھا ۔
مسز مہر خان ایک معروف شخصیت ہیں جنہوں نے لندن کے علاقے ویلہیم (Welham) میں اپنی نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ 1992 سے 1993 تک ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائز رہیں اور بعد ازاں 1994 سے 1995 تک میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت اور عوامی خدمات نے کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر مسز مہر خان کاکہناتھا کہ یہ لمحہ میرے لئےبہت فخر کا باعث ہے اور اس شاندار موقع پر میرا خاندان میرے ساتھ موجود رہاتاکہ اس خوشی اور کامیابی کو میرے ساتھ بانٹ سکیں۔الحمدللہ، یہ میرے اور میرے خاندان کیلئےایک یادگار دن ہوگا۔