ساف انڈر17فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4-0 سے شکست دے دی۔ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عبداللہ نے ہیٹ ٹرک سکور کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد عبداﷲ نے 15 ویں منٹ میں سکور کیا۔
دوسرا گول بھی محمد عبداﷲ نے 25 ویں منٹ میں کیا۔تیسرا گول حمزہ یاسر نے 67 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ میچ کا چوتھا گول محمد عبداﷲ نے 70 ویں منٹ میں سکور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔پاکستان اپنا دوسرا میچ مالدیپ کے خلاف 19 ستمبر کو کھیلے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔

