سال کے پہلے دن دبئی میں 58 ارب روپے سے زائد کی پراپرٹیز فروخت

دبئی (دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ، غیر ملکی میڈیا)نئے سال کے پہلے دن دبئی میں مجموعی طور پر 771.12 ملین درہم مالیت کی پراپرٹیز فروخت ہوئیں جو پاکستانی روپے میں تقریباً 58 ارب 80 کروڑ 65 لاکھ بنتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک ہی دن کے دوران 204 پراپرٹی سودے مکمل کیے گئے، جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں اور 24 پلاٹس شامل تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں دبئی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ریکارڈ خرید و فروخت دیکھنے میں آئی، جہاں مجموعی سودوں میں 2024 کے مقابلے میں 30.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران دبئی میں مجموعی طور پر 185.5 ارب ڈالر مالیت کے ریئل اسٹیٹ سودے ہوئے، جبکہ پراپرٹی خریدنے والوں میں 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے آگے رہے۔