سالانہ بنیادوں پر خشک میوہ جات کی درآمد میں 120 فی صد اضافہ

اسلام آباد: غذائی ملک کا ضروریات کیلئے درآمدت پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے، سالانہ بنیادوں پر خشک میوہ جات کی درآمد میں 120 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق جولائی تا اکتوبر 12 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے کے خشک میوہ جات منگوائے گئے۔

گزشتہ سال اس عرصے میں 5 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ کے خشک میوہ جات درآمد کیے گئے تھے، جولائی تا اکتوبر 59 ہزار 115 میٹرک ٹن خشک میوہ جات منگوائے گئے، ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی درآمد میں 85۔60 فی صد اضافہ ہوا۔اکتوبر میں 5 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ روپے کے خشک میوہ جات منگوائے گئے، جولائی میں 28 ہزار میٹرک ٹن خشک میوہ جات درآمد کیے گئے۔

ایک سال میں مصالحہ جات کی درآمد میں 11۔43 فی صد اضافہ ہوا ہے، جولائی تا اکتوبر 19 ارب 43 کروڑ روپے کے مصالحے منگوائے گئے، گزشتہ سال اس عرصے میں 13 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مصالحے درآمد کیے گئے، ایک ماہ میں مصالحوں کی درآمد میں 85۔15 فی صد اضافہ ہوا ہے، صرف اکتوبر میں 4 ارب 54 کروڑ 10 لاکھ روپے کے مصالحے منگوائے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں