سجل علی کی 7 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی 7 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سجل علی ایک ’سیف میڈ‘ اداکارہ ہیں جنہوں نے 2009 میں ڈرامہ سیریل ’نادانیاں‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کے بعد اداکارہ کامیابی کی منازل طے کرتی چلی گئیں اور لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ کی فلم ’مام‘ میں بھی بہترین پرفارمنس دے کر اپنے مداحوں میں اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی، جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ڈائریکشن میں بننے والی انگریزی فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ میں بھی بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

اب حال ہی میں پاکستان سمیت بھارتی میڈیا پر بھی اداکارہ کے دوبارہ سے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔

اس خبر کی تصدیق بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’گریب وائن‘ اور ’پنک وِلا‘ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جَلد ہی بھارتی بلاک بسٹر فلموں کے ہیرو پرابھاس کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ تاحال اس پروجیکٹ کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں