“محسن لاہورسر گنگا رام”:جدید لاہور کے عظیم انجینئر، معمار اور فلاحی شخصیت کا یومِ پیدائش

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب کی سرزمین کے مایہ ناز انجینئر، معمار اور فلاحی شخصیت سر گنگا رام کی 13اپریل کو سالگرہ منائی گئی۔ 13 اپریل 1851ء کو ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل مانگٹانوالہ میں پیدا ہونے والے سر گنگا رام نے اپنی صلاحیتوں اور خدمتِ خلق کے جذبے سے پنجاب کی تعمیر و ترقی میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔

سر گنگا رام کو جدیدلاہور کا ’’بانیِ جدید تعمیرات‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف لاہور کے” سر گنگا رام اسپتال ” کے بانی تھے بلکہ پنجاب میں سڑکوں، نہروں اور ریلوے لائنوں جیسے اہم ترقیاتی منصوبے بھی ان کے ذہن کی تخلیق تھے۔

سر گنگا رام نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور پھر تھامسن انجینئرنگ کالج، رُڑکی (موجودہ IIT Roorkee) سے سول انجینئرنگ میں گولڈ میڈل کے ساتھ گریجویشن مکمل کیا۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا سفر جاری رکھا۔

ان کی خدمات آج بھی لاہور اور پورے خطے میں ترقی کا روشن استعارہ سمجھی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں