اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی شخصیت سردارانجم بھٹی کوبرامپٹن سےممبرصوبائی اسمبلی امرجوت سندھو کی جانب سے پاکستان اورکینیڈامیں خدمات پرکنگ چارلس تھری میڈل (Coronation Medal)سے نوازدیاگیا۔
اس موقع پرسردارانجم بھٹی نےبرامپٹن سے صوبائی اسمبلی کے ممبر امرجوت سندھوکوپھولوں کاخوبصورت گلدستہ بھی پیش کیااوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس بات کایقین دلایاکہ وہ اپنی انسانیت کی فلاح وبہبودکیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
