واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کا تحقیقاتی ریکارڈ جمعہ کے روز جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچی نے تصدیق کی کہ کئی لاکھ دستاویزات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں اور آنے والے ہفتوں میں مزید کئی لاکھ دستاویزات عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔
متوقع ہے کہ ان فائلوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ پروفائل بزنس ایگزیکٹیوز، مشہور شخصیات اور سیاست دانوں کے ساتھ ایپسٹین کے روابط سامنے آئیں گے۔ ایپسٹین کے قریبی ساتھی صدر ٹرمپ نے کئی ماہ تک کیس کا ریکارڈ پبلک نہ کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑتے رہے۔

