سشمیتا سین کا دوسری تاریخ پیدائش سے متعلق انکشاف

سابقہ ملکہ حسن اور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی دوسری تاریخ پیدائش کے اضافے سے متعلق انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشمیتا سین نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 27 فروری 2023ء کی تاریخ کو اپنا دوسرا جنم دن کے عنوان سے درج کر رکھا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے نئی ویڈیو میں دل کا دورہ پڑنے والے دن کو یاد کیا اور کہا کہ تب میرے ذہن میں خیال آیا کہ میری زندگی کی کہانی ختم ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے انسٹاگرام بائیو میں مداحوں کے لیے دوسرے جنم دن کی تاریخ لکھ کر سسپنس چھوڑ دیا تھا اور اب اس کی وضاحت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وہ دن ہے جب مجھے دل کا دورہ پڑا تھا، اُس وقت 45 منٹ میرے لیے زندگی کے مشکل ترین لمحات تھے، آج میں خوش ہوں، ڈاکٹرز نے اس دن ہار نہیں مانی۔

سابقہ ملکہ حسن نے مزید کہا کہ میری زندگی ایک کہانی کی طرح ہے، کچھ عرصے قبل زندگی کی کہانی میں بڑا موڑ آیا، مجھے ہارٹ اٹیک ہوا، 45 منٹ کے دورانیے میں میری ذہن میں خیال آیا کہ میری کہانی ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دن ڈاکٹروں کی ہمت نے مجھے نئی زندگی دی اس لیے یہ میری دوسری سالگرہ کا دن ہے، میں یہ دن اور اپنی کہانی تمام ڈاکٹروں کے نام کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں