ریاض(بیورورپورٹ)دارالحکومت ریاض میں سوشل میڈیا پر اپنی ہم وطن خاتون پر دو پاکستانی شہریوں کی جانب سے تشدد کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اس واقعے کا اصل مقصد متاثرہ خاتون کا جائیداد (بیگ) چھیننا تھا، لیکن وہ دفاع کرتی رہیں اور اس دوران تشدد کا نشانہ بنیں .

رپورٹس کے مطابق، واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بدولت سامنے آیا، جس نے مقامی حکام کو فوری کارروائی کرنے پر مجبور کیا ۔ مذکورہ دو ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی اب جاری ہے۔ ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

