سعودی عرب: حرمین شریفین میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز

سعودی عرب ( ادارہ امور حرمین شریفین)سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کیلئےرجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق اعتکاف کی رجسٹریشن کیلئےسرکاری ویب سائٹ پر آن لائن سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

اعتکاف کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، جبکہ پہلے سے اکاؤنٹ رکھنے والے افراد اپنے موجودہ لاگ اِن کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہوگا، جس کیلئےمقررہ ضوابط اور ہدایات پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔