سعودی عرب میں 3 میزائل فضا میں تباہ، 2 ڈرونز بھی مار گرائے گئے

ریاض (خبر ایجنسیاں) سعودی اتحاد کے مطابق دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ ریاض اور جنوبی علاقے میں 2 ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔سعودی اتحادی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض صوبے کی وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے ٹھکانوں پر 9 حملے کیے۔