سعودی عرب میں حج کانفرنس اور نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں حج کانفرنس اور نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا جس میں حج 2025 کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سمیت دیگر امور کے حوالے سے گفتگو کی جا رہی ہے جبکہ حج کے موقعہ پر سہولیات فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں.

سعودی وزارت حج عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربعیہ اور ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے حج کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا حج کانفرنس میں پاکستان سے مذہبی امور کے وزیر چوہدری سالک حسین سمیت اسلامی ممالک کے وزراء،علماء کرام اور مندوبین شریک ہیں .

حج کانفرنس و نمائش جو 16 جنوری تک جاری رہے گی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 280 سے زائد ادارے شرکت کر رہے ہیں جبکہ 120 سے زیادہ سپیکرز اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں 45 کے قریب مذاکراتی سیشنز،50 ورکشاپس ہو رہی ہیں چار روزہ کانفرنس کا موضوع نسک کا راستہ ’دی روڈ ٹو دی نسک‘ ہے جس میں 300 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی تنظیمیں حج اورعمرہ کی خدمات کے حوالے سے انوویشنز اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہی ہیں.

ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل اور وزیر حج و وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ کا کہنا ہے کہ حج ایک عظیم عبادت ہے اور سعودی عرب کی قیادت اور عوام دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہر سال بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عازمین حج امن اور سلامتی کے ساتھ حج بیت اللہ ادا کر سکیں.

اپنا تبصرہ لکھیں