سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید 16 جون کو ہوگی

ریاض: سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے مملکت میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کرکے مسلمانوں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون 2024ء کو ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلامی مہینے ذوالحجہ کا آغاز چاند نظر آنے کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں حج کا مقدس فریضہ ادا کیا جاتا ہے جو اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔

حج ہر مسلمان پر زندگی میں کم از کم ایک بار فرض ہے، بشرطیکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو۔

ذوالحج اسلامی قمری کیلنڈر کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے اور یہ مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ معنویت رکھتا ہے۔

اس مہینے میں مکہ مکرمہ میں حج کا سالانہ فریضہ ادا کیا جاتا ہے اور دسویں دن عید الاضحی منائی جاتی ہے، جو عید قربان کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

ذوالحج کو ایک مقدس مہینہ تصور کیا جاتا ہے اور یہ عبادات، غور و فکر اور عبادت کے اعمال میں اضافہ کا وقت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں